فاروق ستار کے کوآرڈنیٹرآفتاب احمد کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی

آفتاب احمد کے جسم کے 40فیصد سے زائد حصے پرتشدد کے نشانات تھے، جسم کے مختلف حصوں پرخراشوں سمیت نیل کے نشانات پائے گئے

جمعرات 5 مئی 2016 18:50

فاروق ستار کے کوآرڈنیٹرآفتاب احمد کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) رینجرزکی حراست میں انتقال کرجانے والے فاروق ستار کے کوآرڈینیٹرآفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکن اور فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آگئی جس میں تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مجسٹریٹ کلیم اﷲ کلہوڑ کی نگرانی میں جناح اسپتال میں آفتاب احمد کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد 4 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ آفتاب احمد کے جسم کے 40 فیصد سے زائد حصے پرتشدد کے نشانات تھے، جسم کے مختلف حصوں پرخراشوں سمیت نیل کے نشانات پائے گئے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق آفتاب احمد کے الٹے پاں کا ناخن بھی آدھا اکھڑا ہوا تھا، پیروں اور ہاتھوں میں رسیاں باندھنے کے بھی نشانات تھے جب کہ موت کی حتمی وجہ کیمیکل ایگزیمن کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکے گی جو 2 سے 3 روزمیں سامنے آئے گی جس کے لیے لاش کے کچھ نمونے حاصل کرلیے گئے تھے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی زیرحراست ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ تشدد اورزیرحراست ہلاکتوں کے خلاف ہیں اورآفتاب احمد کی موت بھی قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :