مکہ میں سعودی فورسز کا بڑا آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 مئی 2016 18:49

مکہ میں سعودی فورسز کا بڑا آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک

مکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مئی۔2016ء) مکہ میں سعودی فورسز کے بڑے آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے عرب نیوز کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مکہ کی وادی نعمان میں بڑا آپریشن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔ اس دوران وادی میں داعش کا بڑا سیل پکڑا گیا۔ آپریشن کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نیتجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گرد سعودی فوجی بیس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔