اپوزیشن کے ٹی او آر زکا واحد ہدف وزیراعظم، جانبدانہ تجاویز کے باوجود راستہ نکالنے کی کوشش کریں گے‘ سعد رفیق

پانامہ دستاویزات کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں ،اس کے باوجود وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا‘ وفاقی وزیر ریلوے

جمعرات 5 مئی 2016 18:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آر زکا واحد ہدف وزیراعظم اور ان کا خاندان ہیں، جانبدارانہ تجاویز کے باوجود کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پانامہ دستاویزات کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں لیکن اس کے باوجود وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا۔

وزیراعظم پہلے شخص ہیں جنہوں نے اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے، کاش ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کبھی ایسی ایک مثال قائم کی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانبدارانہ تجاویز کے باوجود کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کریں گے۔