ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر کریک ڈاؤن جاری

جمعرات 5 مئی 2016 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے772مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر13 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ11,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،54افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر83فراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے26افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :