عدالتی احکامات، کے ایم سی کے 22ہزار پنشنرز کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے سمری وزیراعلیٰ سندھ کومنظوری کے لیے بھیج دی

جمعرات 5 مئی 2016 18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ ،جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ ،ریٹائر پنشنرز کے نمائندے اسمٰعیل شہیدی ،کی جانب سے کے ایم سی وڈی ایم سیز کے 80ہزارملازمین وپنشنرز کی تنخواہوں ،پنشن کی عدم ادائیگی کے خلافد دائر آئینی درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس محمد اقبال مہر پر مشتمل ڈویثرن پینچ کے روبرو ہوئی ۔

کے ایم سی کے وکیل سلطان احمد نے عدالت میں 762ایجوکیشن کے ملازمین کی فہرست پیش کی ۔جنکو گزشتہ 8ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں ۔اسکی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے فہرست میں موجود تمام ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ ڈی ایم سیز میں اپنے کاغذات کی ویر یفیکیشن کے لیے اصل کاغزات ،سیلیری واچر ،بینک اسٹیٹمنٹ کے ہمراہ پیش ہوں ۔

(جاری ہے)

کاغذات اصل ہونے پر انکی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی ۔اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ پنشنرزکے 2ارب 51لاکھ کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے عدالتی احکامات پر سیکریٹری فنانس نے ماہوار 7کروڑ روپئے کے ایم سی کو پنشنرز کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے دینے کے لیے وزیراعلٰی سندھ کی منظوری کے لیے دومئی کو روانہ کردی گئی ہے ۔منظوری ہوتے ہی کے ایم سی کو ادائیگی شروع کردی جائیگی ۔

انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کے 800ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اور انکے کاغذات کی چھان بین کے لیے عدالت کو تجویز پیش کی کہ ایک اعلٰی سطحی کمیٹی قائم کی جائے جوکہ سیکریٹری بلدیات کی سربراہی میں کام کرکے اس مسئلے کو حل کروائے ۔انہوں نے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات ،ڈپٹی سیکریٹری بلدیات ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کراچی ،سینئر ڈائریکٹر HRMکے ایم سی اور ڈائریکٹر پے رول کے ایم سی پر مشتمل ہوگی ۔

عدالت نے کمیٹی کی معاونت کے لیے سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے صدر کو ہدایے دی کہ وہ ملازمین کے کاغذات کی ویریفیکیشن میں کمیٹی کی معاونت کریں ۔عدالت نے سیدذوالفقارشاہ کے نوٹس دلوانے پر دوبارہ حکم دیا کہ جن ملازمین کے تمام اس فہرست میں موجود نہیں ہیں انکی اس ماہ کی تنخواہ فوری طور جاری کی جائے ۔انہوں نے حکم دیا کہ کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرکے تین ہفتے میں عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے ۔

عدالت نے آئندہ سماعت یکم جون تک ملتوی کردی ۔عدالت میں سماعت کے موقع پر سیکریٹری بلدیات ،ڈپٹی سیکریٹری فنانس ،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ ،تمام ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹر ز،لیگل ایڈوائزر ،کے ایم سی کے لیگل ایڈوائز ،سیدذوالفقارشاہ ،ندیم شیخ ایڈوکیٹ ،اسمٰعیل شہیدی کے علاوہ ایجوکیشن کے ملازمین کی بڑی تعداد، پنشنرز کی تعداد بھی موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :