مولانا خواجہ خان محمدؒ تحریک ختم نبوت کے عظیم جرنیل تھے‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

پوری زندگی ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ کر کے امت مسلمہ کو قادیانی فتنے سے بچایا‘رہنماؤں کا اجتماع خطاب

جمعرات 5 مئی 2016 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ،مولانا محبو ب الحسن طاہر،مولانا عبدالنعیم ودیگرعلماء نے قائد تحریک ختم نبوت مولانا خواجہ خانؒ کے یوم وفات کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا خواجہ خان محمد تحریک ختم نبوت کے عظیم جرنیل تھے پوری زندگی دنیا بھرمیں عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اورقادیانیت کا تعاقب کر کے امت مسلمہ کو اس ناسور سے بچایا۔

تحفظ ختم نبوت اورناموس رسالت کے حوالے سے آپکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔۳۳سال تک عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اس انداز میں قیادت کی لندن میں جماعت کے دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا اوروہاں قادیانی جماعت کے سربراہ مرزا طاہر کے قیام کے بعد تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیا جو کہ تاحال پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔

(جاری ہے)

1984ء میں تحفظ ختم نبوت کی یادگار تحریک چلی اورجنرل ضیاء الحق مرحوم نے اس تحریک کے بعد امتناع قادیانیت آرڈیننس نافذ کیا جس کے نتیجے میں قادیانی خود کو مسلمان ظاہر نہیں کرسکتے اور اسلامی شعائر استعمال نہیں کر سکتے۔

علماء کرام نے کہا کہ مولانا خواجہ خان محمد ؒ کی قیادت میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے غیرمعمولی ترقی کی ملک بھر میں باقاعدہ دفاتر،دینی مدارس،لائبریریوں اور مساجد کا قیام عمل میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ چناب نگر (ربوہ) قادیانیوں کا وہ شہر تھا کہ کوئی مسلمان وہاں داخل نہیں ہوسکتا تھا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے حضرت مولانا خواجہ خان محمدؒ کی قیادت میں ایک وسیع و عریض پلاٹ خرید کر سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا آغاز کیا جوتاحال جاری و ساری ہے ۔

قادیانی دجل وفریب کو روکنے اور انکے گمراہ کن نظریات کا مدلل جواب مسلمان عوام تک پہنچانے کے لیے اردو،عربی،سندھی،انگلش اور دیگر مختلف زبانوں میں تحفظ ختم نبوت کے عنوان پرلٹریچر کی اشاعت اور مفت تقسیم کے علاوہ قادیانیوں سمیت دیگر گستاخان رسول پر اعلیٰ عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کا سلسلہ بھی آ پ ؒ کی امارت میں شروع کیا گیا ۔علماء کرام نے کہا کہ مولانا خواجہ خان محمد ؒ سچے پکے عاشق رسولﷺ اورسلسلہ نقشبند کے عظیم سرخیل تھے۔

متعلقہ عنوان :