خیبرپختونخوااسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے خوراک کااجلاس

ذیلی کمیٹی نے گندم کی خریداری کیلئے اے جی آفس ،فنانس اورآڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے لئے پری آڈٹ اجلاس بلانے کے امورکو بھی زیر غور

جمعرات 5 مئی 2016 18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء)خیبرپختونخوااسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے خوراک کاایک اجلاس جمعرات کے روز رکن صوبائی اسمبلی قربان علی خان کی زیرصدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ خوراک اوردیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے محکمہ خوراک سے متعلق آڈٹ پیراجات 9,4,5 برائے سال 2012-13 پرتفصیلی بحث کی گئی ۔

کمیٹی نے پنجاب اورپاسکو سے گندم کی خریداری اوردیگرمتعلقہ امور کابھی جائزہ لیا۔ذیلی کمیٹی نے گندم کی خریداری کے لئے اے جی آفس ،فنانس اورآڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے لئے پری آڈٹ اجلاس بلانے کے امورکو بھی زیر غورلایا۔جس میں گندم کی خریداری کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔