امریکی سفیر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے جنا ح ہسپتال کراچی میں میٹر نٹی وارڈ کا افتتا ح کردیا

یو ایس ایڈاس سے پہلے میڈیکل سینٹر میں زچہ و بچہ وارڈ کی تعمیر کیلئے 35کروڑ 60 لاکھ کی امداد دے چکا ہے

جمعرات 5 مئی 2016 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور وزیر ِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جنا ح پو سٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 62کروڑ 80 لاک روپے کی لاگت سے بننے والے نئے میٹر نٹی وارڈ کا افتتا ح کیا جو یو ایس ایجنسی بر ائے انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ (USAID) کی مالی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے ۔نئے میٹر نٹی وارڈ میں 120بستروں کی گنجا ئش ہے جب کہ پرانے وارڈ میں80 بستروں کی گنجا ئش تھی ۔

یو ایس ایڈاس سے پہلے میڈیکل سینٹر میں زچہ و بچہ وارڈ کی تعمیر کے لیے 35کروڑ 60 لاکھ کی امداد دے چکا ہے ، جس کا افتتا ح دسمبر2013میں کیا گیا تھا ۔امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ'' امریکا اور پاکستان بڑے مسائل جیسے صحت کی بہتر سہو لیات تک رسائی کے حل کے لیے برسوں سے مل کر کام کرہے ہیں ، یہ عما رتیں ہماری مستقل شرا کت کی نشانیاں ہیں۔

(جاری ہے)

''سندھ کے وزیر ِصحت ڈاکٹر جام مہتاب ڈہر ، امریکی قونصل جنرل برا ئن ہیتھ اور یو ایس ایڈ کے صو با ئی ڈائریکٹر کریگ بک نے بھی افتتا حی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب میں میڈیکل سینٹرکی انتظامیہ نے نئے میٹرنٹی وارڈ کا انتظام چلا نے کے لیے ٹبا فا ؤ نڈیشن کے ساتھ مفا ہمتی یا داشت پر بھی دستخط کیے ۔صحت کی سہولتوں کو بہتر بنا نے کے لیے پاکستان اور امریکا کی مل کر کام کرنے کی طویل تا ریخ ہے ۔

یو ایس ایڈ ، جناح اسپتال اور انڈیا نا یو نیورسٹی کے اشتراک سے1959 میں'' بیسک میڈیکل سروسز انسٹی ٹیو ٹ ''قائم کیا گیا تھا جو پاکستان میں پو سٹ گریجویٹ میڈیکل کی تعلیم فرا ہم کر نے والا پہلا ادارہ تھا ۔اس سال جنوری میں بھی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے یو ایس ایڈ کی ما لی مدد سے بننے والے جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا افتتا ح کیا تھا جہا ں اب روزانہ سینکڑوں مریضو ں کا علا ج ہو تا ہے ، جب کہ امریکی حکو مت کے تعاون سے چلنے والے ایک طبی مرکز کے ذریعے2012سے اب تک 5لاکھ سے زائد خواتین اور بچے طبی سہو لیا ت حا صل کر چکے ہیں۔

امریکی حکو مت کے پاکستان میں صحت کے منصوبو ں سے متعلق مز ید معلو مات کے لیے یو ایس ایڈ کی ویب سا ئٹ ملا حظہ کیجیے ۔

متعلقہ عنوان :