Live Updates

’’پی ٹی آئی میں اسٹیج پر بیٹھنے کا شوق مرض کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے ‘‘

خواتین کارکنوں نے لاہور جلسے میں بدمزگی پر عمران خان سمیت پارٹی قیادت کو حقائق پر مبنی ای میل کر دی سکیورٹی کیلئے مامور کی جانے والی قیادت خواتین کے پنڈال میں بیٹھنے کی بجائے سٹیج پر کیوں براجمان رہی ‘کارکنوں کا سوال

جمعرات 5 مئی 2016 18:39

’’پی ٹی آئی میں اسٹیج پر بیٹھنے کا شوق مرض کی شکل اختیار کرتا جا رہا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی ہوتی رہی اور حفاظت کی ذمہ دار قیادت سٹیج پر براجمان رہی ، خواتین کارکنوں نے عمران خان سمیت پارٹی قیادت کو حقائق پر مبنی ای میل کر دی ۔ لاہور میں چیئرنگ کراس پر تحریک انصاف کے جلسے میں ایک بار پھر خواتین بدسلوکی کانشانہ بنیں ۔

واقعہ نے ایک بار پھر کئی سوالات کو جنم دیدیا ۔ جلسے میں خواتین کے تحفظ پر مامور قیادت خواتین کے پنڈال میں بیٹھنے کے بجائے سٹیج پر کیوں براجمان رہی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی خواتین نے عمران خان سمیت پارٹی قیادت کو ای میل کردی ۔ ای میل میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کا کام پرابلم پیدا کرنا مگر پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے کہ محتاط رہے ۔ حکومت اور پولیس نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں ۔

خواتین کے واقعہ کے وقت پولیس تماشا دیکھتی رہی ۔ سعدیہ سہیل کو خواتین سیکورٹی کا انچارج بنایا گیا مگر وہ پنڈال کے بجائے اسٹیج پر رہیں ۔ حافظ فرحت عباس اور ثانیہ کامران نے ذمہ داری پوری نہیں کی ۔ کچھ دیر پنڈال میں گزرا پھر وہ بھی سٹیج پر چلے گئے ۔ قیادت کو بھیجی گئی میل میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی میں سٹیج پر بیٹھنے کا شوق مرض کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :