شارجہ: پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں اور کاروبارمیں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا

جمعرات 5 مئی 2016 18:32

شارجہ: پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں اور کاروبارمیں ملوث متعدد افراد ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مئی 2016ء): شارجہ پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ افراد رہائشی قوانین کی خلاف ورزی، کمپنیوں سے بھاگ جانا، اور مختلف قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

شارجہ کے انوسٹیکیشن ڈپارٹمنٹ نے شارجہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کے بعد صنعتی علاقوں، مارکیٹوں، رہائش گاہوں پر چھاپے مارنے کی مہم کا آغاز کیا۔

جس میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ افراد کار واش، کوڑے کو اکٹھا کرنا، ریڑھیوں پر چیزیں بیچنا، اور موبائل فون کے غیر قانونی کاربار میں ملوث پائے گئے تھیشارجہ پولیس نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی فرد کو غیر قانونی کام کرتے دیکھیں تو پولیس کو فوراََ اطلاع دیں۔ پولیس نے گرفتار افراد کی قومیعت کے بارے میں نہیں بتایا۔