قائد حزب اختلاف قابل احترام ہیں مگر ان کا بیان حقائق کے منافی ہے، وزیراعظم نواز شریف اپنے خاندان کو عدلیہ کے سامنے احتساب کیلئے پیش کرنے والے پہلے پاکستانی حکمران ہیں، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بیان

جمعرات 5 مئی 2016 18:13

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف قابل احترام ہیں مگر ان کا بیان حقائق کے منافی ہے، اپوزیشن کی جانب سے ٹی او آرز کا واحد ہدف وزیراعظم اور ان کا خاندان ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے خاندان کو عدلیہ کے سامنے احتساب کیلئے پیش کرنے والے پہلے پاکستانی حکمران ہیں، کاش پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی یا ایم کیو ایم نے کبھی ایسی ایک مثال قائم کی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کے چھپے سرپرست خطے میں ہونے والی صف بندیوں کو تباہ کرنے کیلئے یہاں یہاں عدم استحکام چاہتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن تنقید کرے یا تجاویز دے مگر فیصلے صادر نہ کرے۔