پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاری اڈا روڈ پر شادی ہال سیل کردیا،شادی ہال کو ٹیکس رجسٹریشن نہ کروانے پر سیل کیا گیا،دلہا دلہن سمیت سینکڑوں باراتیوں کو بھی تالے لگا کراندر بند کردیاگیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 مئی 2016 17:58

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاری اڈا روڈ پر شادی ہال سیل کردیا،شادی ہال ..

سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05مئی۔2016ء) :دلہا دلہن شادی کے پہلے روز ہی آزمائش میں گھر گئے،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاری اڈا روڈ پر شادی ہال سیل کردیا،شادی ہال کو ٹیکس رجسٹریشن نہ کروانے پر سیل کیا گیا،دلہا دلہن سمیت باراتی کو بھی اندر بند کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس رجسٹریشن نہ کروانے پر اب تک 8شادی ہال سیل کردیے ہیں۔آپریشن کے دوران آج لاری اڈہ روڈپر شادی ہال سیل کیا گیا جس میں ریونیو اتھارٹی کے عملہ نے دلہا دلہن سمیت سینکڑوں باراتیوں کو بھی تالے لگا کراندر بند کردیاہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ریونیواتھارٹی اور شادی ہال کا عملہ غائب ہوگیا ہے۔جبکہ دلہا اور دلہن پچھلے تین گھنٹوں سے شادی ہال میں قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :