پنجاب رینجرزکی بھارت سے متصل گھونڈی بارڈرکے قریب کارروائی،فائرنگ کے تبادلے میں 2اسمگلر ہلاک

اسمگلروں نے رکنے کے اشارے پرفائرنگ شروع کردی، قبضے سے بھارتی شراب کی بوتلیں اور اسلحہ برآمد

جمعرات 5 مئی 2016 17:52

پنجاب رینجرزکی بھارت سے متصل گھونڈی بارڈرکے قریب کارروائی،فائرنگ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) پنجاب رینجرز نے گھونڈی بارڈر کے قریب کارروائی کی جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2اسمگلر مارے گئے،قبضے سے بھارتی شراب کی بوتلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارت سے متصل گھونڈی بارڈر کے قریب پنجاب رینجرز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ رینجرز پارٹی نے پاک بھارت بارڈر کے قریب مشکوک حرکت کے باعث 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں مشکوک افراد مارے گئے جن کے قبضے سے بھارتی شراب کی بوتلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک اسمگلر شراب کی بوتلیں اسمگل کر رہے تھے اور رینجرز اہلکاروں کی جانب سے مشکوک جاننے پر انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

متعلقہ عنوان :