Live Updates

عمران خان کی ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد کی زیر حراست موت کی مذمت

جمعرات 5 مئی 2016 17:52

عمران خان کی ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد کی زیر حراست موت کی مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن آفتاب احمد کی زیر حراست موت کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ دوران حراست تشدداور موت کی مذمت کی ہے، تحریک انصاف ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستارکے کو آرڈی نیٹر آفتاب کی زیرحراست موت کی مذمت کرتی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات