Live Updates

تحریک انصاف نے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے وزیر داخلہ کی پیشکش قبول کرلی ، فوٹیج انتظامیہ کو فراہم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 5 مئی 2016 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) تحریک انصاف نے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اسلام آباد اور لاہور میں جلسوں کی فوٹیج انتظامیہ کو فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میں جلسوں کی فوٹیج انتظامیہ کو فراہم کی جائیں گی، ویڈیو کے ذریعے خواتین سے دست درازی کرنے والوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی، تحریک انصاف خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :