پاک بھارت مذاکرات کیلئے حالات سازگار نہیں، اس کیلئے دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ماہی گیر رہاکئے، باہمی تعلقات میں بہتری کیلئے خیرسگالی اقدامات ضروری ہیں‘ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 مئی 2016 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کیلئے حالات سازگار نہیں،ماحول سازگار کرنے کیلئے دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ماہی گیر رہاکئے، باہمی تعلقات میں بہتری کیلئے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔ وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے مذاکرات چاہتا ہے لیکن مذاکرات کیلئے ماحول کا سازگار ہوناضروری ہے، مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنانے کے حوالے سے دونوں ممالک اقدامات اٹھا رہے ہیں، دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ماہی گیر رہاکئے، باہمی تعلقات میں بہتری کیلئے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ دیکھتے ہیں کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کب تک ہو سکتی ہے

متعلقہ عنوان :