دبئی: اس سال ٹریفک کے حادثات میں 64افراد ہلاک ہوئے: محکمہ پولیس

جمعرات 5 مئی 2016 17:41

دبئی: اس سال ٹریفک کے حادثات میں 64افراد ہلاک ہوئے: محکمہ پولیس

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مئی 2016ء) : دبئی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال ٹریفک حادثات میں 64 افراد ہلاک ہو ئے۔ ڈائریکٹر ٹریفک ڈپارٹمنٹ کرنل سیف مُحیر المذروعی نے کہا کہ پچھلے سال 49افراد ٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھے تھے۔ اور اس سال ٹریفک حادثات میں اضافہ تشویش ناک بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ 2020تک ٹریفک حادثات سے ہونے والی ہلاکتوں کو صفر کی حد پر لانا ہمارا اولین مقصد ہے۔

زیادہ تر حادثات فاصلہ نہ رکھنے کے باعث پیش آئے ہیں ۔ جن میں 10افراد کی اموات واقع ہوئیں۔سڑک پر توجہ سے گاڑی نہ چلانے کی وجہ سے 27فیصد اموات ہوئیں۔ تقریباََ 10,000افراد نے دورانِ سفرگاڑیوں کوبغیر کسی وجہ سے کھڑا کیا جو کہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے۔ کرنل معذروعی نے لوگوں سے کہا کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ گاڑی کو مقررہ رفتار میں چلائیں اور توجہ سے گاڑی چلائیں ۔

متعلقہ عنوان :