پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ڈگریوں کے اجراء کیلئے نئے قواعدو ضوابط جاری کردیے

ڈگریوں پرانجینئرنگ یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کے نام درج کرنے کے احکامات،انجینئرنگ یونیورسٹیز اور سب کیمپسزکو مراسلہ جاری ،نئے قواعدوضوابط میں یونیورسٹی کے مرکزی اورسب کیمپسز کے معیار میں فرق ظاہرکیا جاسکے گا۔ذرائع۔۔پی ای سی کے فیصلے پر انجینئرنگ کے طلباء میں تشویش،طلباء نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے نئے قواعدوضوابط کو نوکریوں کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔۔یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز میں ڈگری کے معیار میں بہتری کیلئے مقابلہ سازی کا عنصر بڑھ جائیگا۔ماہرتعلیم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 مئی 2016 17:31

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ڈگریوں کے اجراء کیلئے نئے قواعدو ضوابط ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ثناءاللہ ناگرہ سے۔05مئی۔2016ء) :پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے طلباء کوڈگریوں کے اجراء کیلئے نئے قواعدہ ضوابط جاری کردیے ہیں،جس کے تحت طلباء کو دی جانیوالی ڈگریوں پرانجینئرنگ یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کے نام درج کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں، تمام انجینئرنگ یونیورسٹیوں اور سب کیمپسز کوباقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیاہے۔

ذرائع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے18سال بعد انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے طلباء کو ڈگریاں دینے کا نیاطریقہ کار جاری کردیا ہے۔پاکستان انجینئرنگ کونسل کی طرف سے یہ فیصلہ یونیورسٹی کے مرکزی اور سب کیمپسز کے معیار میں فرق ظاہر کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انجینئرنگ یونیورسٹیوں اور سب کیمپسز کوباقاعدہ جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ انجینئرنگ یونیوسٹیاں طلباء کو دی جانیوالی ڈگریوں پر یونیورسٹیوں اور سب کیمپسز کا نام بھی درج کیا کریں۔

کیونکہ یونیورسٹیوں اور ان کے سب کیمپسز میں فرق ہے۔دوسری جانب پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اس فیصلے سے جہاں انجینئرنگ یونیورسٹیوں اور ان کے سب کیمپسز کی طرف سے جاری کردہ ڈگری کے معیار میں واضح فرق ظاہر ہوسکے گا۔ وہاں پر انجینئرنگ کے طلباء میں تشویش پائی جارہی ہے کہ ڈگری پر سب کیمپس کا نام درج ہونے کی بناء پرانہیں نوکریوں کیلئے مسترد کردیا جائیگا جبکہ مرکزی یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل طلباء کو اہمیت دی جائے گی۔

انجینئرنگ کے طلباء نے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات کی وضاحت کی جائے کہ انجینئرنگ یونیورسٹی کی مرکزی اور سب کیمپسز کے طلباء کو مستقبل میں نوکری کے حوالے سے کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اس فیصلے کے بعد انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے میرٹ اور معیار میں مزید اضافہ جبکہ سب کیمپسز میں داخلہ لینے کیلئے طلباء کا رجحان کم ہونے کا امکان ہے۔اس فیصلے کے پیش نظریونیورسٹیوں کے سب کیمپسز میں ڈگری کے معیار میں بہتری کیلئے مقابلہ سازی کا عنصر بھی بڑھ جائیگا جو کہ سب کیمپس اور اس کے طلباء کے مستقبل کیلئے مثبت تبدیلی لانے کاسبب بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :