عمران کو معلوم ہونا چاہیے وزیر اعظم کے بچوں کے دادا ارب پتی تھے،رانا ثناء اللہ

پانامہ لیکس عمران کے گلے میں پڑ رہی ہے،رینٹل پاور ہو یا کمیشن مافیا سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے ،عمران چاہتے ہیں ان کی اے ٹی ایم مشینیں چلتی رہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 مئی 2016 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گلے میں پڑ رہی ہے رینٹل پاور ہو یا کمیشن مافیا سب کا حساب ہونا چاہئے ہم چاہتے ہیں کہ سب کا بلاامتیاز احتساب ہو ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قرضے معاف کروانے والے خود کو بچانا چاہتے ہیں عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کی اے ٹی ایمز مشینیں چلتی رہیں عمران خان بتائیں کہ بنی گالہ میں گھر خریدنے کے لئے پیسے کہاں سے آئے انہوں نے کہاکہ جن کے پاس سائیکل بھی چلانے کے لئے نہیں تھی اب وہ ارب پتی بنے ہوئے ہیں ٹیکس چوروں اور حج میں کرپشن کرنے والوں کو جواب دینا ہو گا انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ سب کا بلاامتیاز اور شفاف احتساب ہو کسی ایک شخصیت کا احتساب ہر گز قبول نہیں کریں گے عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کے دادا بھی ارب پتی تھے انہوں نے مزید کہا کہ قرض معاف کرانے والے خودکو بچانا چاہتے ہیں عمران خان بنی گالہ کے لئے 75 کروڑ روپے لائے کس آف شور کمپنی سے لائے سب پتہ چل جائے گا عوام 2018 میں ووٹ کی پرچی سے سزا اور جزا دیں گے