جدہ:بن لادن کمپنی کو حکومتی منصوبوں میں بولی دینے کی اجازت

جمعرات 5 مئی 2016 17:07

جدہ:بن لادن کمپنی کو حکومتی منصوبوں میں بولی دینے کی اجازت

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مئی 2016ء) : بن لادن کمپنی کے ایک سینئر ایکزیگٹیو نے میڈیا سے با ت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن لادن کمپنی کو مملکت میں شروع ہونے والے منصوبوں میں بولی دینے کی اجازت مل گئی ہے۔ واضع رہے کہ مکہ کرین حادثے کے بعد حکومت کی طرف سے بن لادن کو کسی بھی منصوبے میں بولی دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اب ایک شاہی حکم کے مطابق بن لادن کمپنی کسی بھی منصوبے میں بولی دے سکتی ہے۔

سینئر ایکزیگٹیو کے مطابق اس شاہی حکم سے بن لادن کی اقتصادی حالت قدرے بہتر ہو جائے گی۔ اس نے مزید بتایا کہ بن لادن کمپنی کے منیجرز کو بھی فضائی سفر کی اجازت مل گئی۔ الوطن اخبار کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سینئر ایکزیگٹیو نے کہا کہ بن لادن کی طرف سے کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائرپورٹ جدہ کے ملٹی بلین ڈالرمنصوبے پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :