ایف ایف سی گیس کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کیلئے پر عزم
جمعرات 5 مئی 2016 17:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی جو کہ پاکستان کی ایک بڑی کھاد بنانے والی کمپنی ہے، نے حکومت کی جانب سے کھاد کی تیاری میں استعمال ہونے والی فیڈ گیس کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کسانوں تک کم سے کم وقت میں پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس امر کو یقینی بنانے کیلئے ایف ایف سی کے سی ای اینڈ ایم ڈی لیفٹیننٹ جنرل(ر) شفقات احمد نے پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں ایف ایف سی کی فیلڈ فورس کا دورہ کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ اس مشکل گھڑی میں ایف ایف سی فیلڈ فورس کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا۔”ملکی زرعی معیشیت کو بہتر بنانے کیلئے کسان ، حکومت اور کھاد کی صنعت ایک صفحہ پر ہیں۔ فوجی فرٹیلائزر کو فخر ہے کہ ہمیشہ کی طرح وہ آج بھی پاکستان کیلئے بے لوث خدمت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے“۔(جاری ہے)
لیفٹیننٹ جنرل(ر) شفقات احمد نے مزید کہا کہ ایف ایف سی فیلڈ فورس اس بات کو یقینی بنائیں کہ گیس کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کسانوں تک جلد از جلد پہنچایا جائے۔
اسکے علاوہ فیلڈ فورس کسان بھائیوں کو زرعی مشورہ اور ریسرچ کے ذریعے ہر ممکن مدد کریں تاکہ وہ خریف کی فصل کو مزید بہتر بنا سکیں۔ انہوں نے ایف ایف سی کے ڈیلر نیٹ ورک کو بھی تاکید کی کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اس عظیم مقصد میں اپنا کردار ادا کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.