آٹھ سالہ بچہ سکول وین کی ٹکر سے زخمی ،ریسکیو 1122 کے نہ آنے پر شہریوں کا شدید احتجاج

جمعرات 5 مئی 2016 17:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) لاہور کے علاقہ توحید پارک میں آٹھ سالہ بچہ سکول وین کی ٹکر سے زخمی ہو گیا ، متعدد بار فون کرنے کے باوجود ریسکیو 1122 کے نہ آنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق توحید پارک ملتان روڈ میں ایک سکول وین نے آٹھ سالہ بچے عامر کو ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہریوں نے ریسکیو 1122کو متعدد بار فون کیے مگر ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی ریسکیو ٹیم موقع پر نہیں آئی ۔ جس پر علاقہ مکین بچے کو پرائیویٹ گاڑی میں ڈال کر قریبی ہسپتال لے گئے ۔ متعدد بار فون کرنے کے باوجود نہ آنے پر شہریوں نے ریسکیو 1122کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس حوالے سے فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے اور غفلت برتنے والے ذمہ داران اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :