بدین ،مقامی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ،5ساتھیوں کو با عزت بری کردیا

جمعرات 5 مئی 2016 17:02

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج بدین کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اوران کے 5 ساتھیوں کو با عزت بری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں پر گذشتہ سال مئی میں ٹنڈو باگو تھانے پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقامی عدالت کی جانب سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کو باعزت بری کرنے کے فیصلے پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حمایتیوں اور شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہارکیا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :