جمڑاوٴ کینال کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ سے جواب طلب کرلیا

جمعرات 5 مئی 2016 16:59

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) سندھ ہائی کورٹ میں جمڑاوٴ کینال کے 9 ارب روپے کے ٹھیکے کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جمڑاوٴ کینال کا ٹھیکہ 9 ارب میں من پسند افرادکو قواعد کے خلاف دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ سے جواب طلب کر لیاتھا ۔ چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیاہے ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ چیف سیکرٹری اورایڈووکیٹ جنرل سندھ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لہذاجواب دینے کے لیے مہلت دی جائے ۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کو جواب جمع کرانے کے لیے 12 مئی تک مہلت دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :