کراچی پولیس نے آپریشن میں ہونیوالی ریکوریز کی تفصیلات جاری کردیں

جمعرات 5 مئی 2016 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) پولیس نے شہر میں جاری آپریشن کے دوران ہونے والی ریکوریز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ستمبر2013 سے یکم مئی 2016 کے دوران مجموعی طور پر 19121 ہتھیار، جبکہ آپریشن سے قبل 17307 ہتھیار برآمد کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں امن وامان کی بحالی کیلئے پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ محکمہ پولیس نے کراچی آپریشن کے دوران ہونے والی ریکوریز کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دوران آپریشن 21 ایل ایم جیز ،439کلاشنکوف، جبکہ آپریشن سے قبل 278 کلاشنکوف برآمد کی گئی تھیں۔پولیس ترجمان کے مطابق مختلف پولیس مقابلوں میں جرائم پیشہ عناصر میں ملوث افراد کے قبضے سے دوران آپریشن 584 کلو دھماکہ خیز مواد، جبکہ آپریشن سے قبل 384 کلو بار ودی موادبرآمد کیا گیاتھا۔رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران 18خودکش جیکٹس، 1702 ہینڈ گرنیڈ اور 9 دھماکہ کرنے والی ڈیوائسز برآمد کی گئیں۔شہر میں جاری مختلف آپریشنز اور مقابلوں میں ملزمان سے دوران آپریشن مجموعی طور پر 19121 ہتھیار جبکہ آپریشن سے قبل 17307ہتھیار برآمد کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :