کراچی ،رینجرز ،پولیس کی مشترکہ کارروائی، 39جرائم پیشہ افراد گرفتار

جمعرات 5 مئی 2016 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے ۔رینجرزاور پولیس نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 39 جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرلیاہے۔ تفصیلاتکے مطابق کراچی میں پولیس اوررینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں،جس کے نتیجے میں 39 افراد گرفتارکرلیے گئے۔

(جاری ہے)

گرفتارافراد میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت ، اشتہاری اورمفرور ملزمان شامل ہیں جن میں 6 مبینہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم اور 4 کا سیاسی جماعتوں سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو منگھوپیر، نیو ٹاون، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیلم کالونی، موچکو، مچھرکالونی اور دیگر علاقوں سے گرفتارکیا گیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات سمیت دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :