’ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹمی دھماکے سے پہلے اجازت کیوں نہیں لی؟

لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی عمران بابر جمیل ماضی میں بھی مختلف حوالوں سے خبروں کا مرکز بنا رہا

جمعرات 5 مئی 2016 16:53

’ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹمی دھماکے سے پہلے اجازت کیوں نہیں لی؟

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) لاہور میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی عمران بابر جمیل ماضی میں بھی مختلف حوالوں سے خبروں کا مرکز بنا رہا ، اعلیٰ پولیس افسروں پر الزامات لگانے سمیت دیگر مقدمات میں اسے جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی ۔ تفصیلات کے مابق عمران بابر جمیل ایس پی عمر ورک سمیت دیگر افسروں پر جرائم پیشہ عناصر کو چھوڑنے کا الزام عائد کر چکا ہے جس پر اسے معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کیا گیا ۔

عمران بابر جمیل کے خلاف تھانہ ریس کورس میں 2005ء میں اسی تھانے میں فراڈ کا مقدمہ بھی درج ہوا ، عمران بابر جمیل نے فوجی افسر کی یونیفارم پہن لی تھی ۔ ملت پارک تھانے میں بھی 2010ء میں عمران بابر جمیل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بطور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی تعیناتی کے دوران رپٹ کا اندراج بھی کیا جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹمی دھماکے سے پہلے ان سے اجازت کیوں نہیں لی ۔

عمران بابر جمیل کو ان مقدمات کی پاداش میں جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے جبکہ عدالتوں میں بھی اس کے خلاف کئی مقدمات چلتے رہے ہیں ، وہ ان دنوں بھی مختلف الزامات کے تحت معطل ہے ۔ جبکہ معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خلاف مقدمات پر عدالتوں سے بری ہو چکا ہے ۔