پٹرول میں مالکان پیماش میں گڑبڑ کرتے ‘ مالکان ملاوٹ نہ کریں تو من مانا منافع نہیں کما سکتے ‘شاہد خاقان عباسی

جمعرات 5 مئی 2016 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء)وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ پٹرول میں مالکان پیماش میں گڑبڑ کرتے ‘ مالکان ملاوٹ نہ کریں تو من مانا منافع نہیں کما سکتے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کو اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرول میں مالکان پیماش میں گڑبڑ کرتے ہیں اور ملاوٹ بھی کرتے ہیں اگر ملاوٹ نہ کریں تو من مانا منافع نہیں کما سکتے انہوں نے بتایا کہ پورے پاکستان میں ایک ریٹ پر پٹرول مل سکتا ہے لیکن پٹرول پمپ اپنے کوٹے کا تیل سستے میں بیج دیتا ہے یہ بہت بڑا سیکنڈ ل ہے ہر تحصیل ہیڈ کوارٹر رولر ہے جس کی وجہ رعایت دی جاتی ہے ۔