پی آئی اے نے سال 2015ء میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کرلیا

قطر ایئر ویز نے گولڈ ،گلف ایئرویز نے چاندی اور الجزیرا ایئرویز نے کانسی کا ایوارڈ حاصل کیا

جمعرات 5 مئی 2016 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سال 2015ء میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کرلیا، قطر ایئر ویز نے گولڈ ،گلف ایئرویز نے چاندی اور الجزیرا ایئرویز نے کانسی ایوارڈ حاصل کیا۔ جمعرات کو ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے سال 2015ء میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کو دبئی ہوائی اڈے کے اعلیٰ حکام کی طرف سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں سال 2015ء میں اپنی کارکردگی میں قابل ذکر بہتری دکھانے کے باعث ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں قطر ایئر ویزکو گولڈ ،خلیج ایئرویز کو چاندی اور الجزیرا ایئرویزکو کانسی کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایوارڈز کیلئے ان ایئرلائنز کا انتخاب مجموعی طور پر 88ایئرلائنز میں سے کیا گیا جو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ایک سے آپریٹ کرتی ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آف ایوی ایشن بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ پرفارمنس خلیل لیمریبٹ تھے اور پی آئی اے کو ملنے والا ایوارڈ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر منظور حسین نے وصول کیا۔

متعلقہ عنوان :