جرگے کے حکم پر عنبرین کا قتل شرمناک مثال ہے، معصوم بچی کے قاتلوں کو معافی نہیں ملنی چاہیے، عوام جرگہ نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کرے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایبٹ آباد میں جرگے کے حکم پر عنبرین کے قتل کی مذمت

جمعرات 5 مئی 2016 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایبٹ آباد میں جرگے کے حکم پر عنبرین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرگے کے حکم پر عنبرین کا قتل شرمناک مثال ہے، معصوم بچی کے قاتلوں کو معافی نہیں ملنی چاہیے، عوام جرگہ نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایبٹ آباد میں جرگے کے حکم پر عنبرین کے قتل کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ جرگہ نظام کے ذریعے معصوم لوگوں کی زندگی اور موت کے فیصلے کئے جاتے ہیں، جرگے کے حکم پر عنبرین کا قتل شرمناک مثال ہے، معصوم بچی کے قاتلوں کو معافی نہیں ملنی چاہیے، عوام جرگہ نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کرے۔