Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا پانامہ لیکس پر احتجاج کا اعلان’ ہر جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے باہر پانامہ لیکس کے خلاف دھرنا دینے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 16:43

پاکستان تحریک انصاف کا پانامہ لیکس پر احتجاج کا اعلان’  ہر جمعرات کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس پر ایک مرتبہ پھر سے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہر جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے باہر پانامہ لیکس کے خلاف دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذارئع کے مطابق یہ دھرنا وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ پانامہ لیکس پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان وزیر اعظم نواز شریف سے پہلے بھی استعفے کا مطالبہ کر چکے ہیں، جبکہ پانامہ لیکس کے خلاف پی ٹی آئی مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کر رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات