28مئی 2016، سورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا، قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا

جمعرات 5 مئی 2016 16:34

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء)28مئی 2016، سورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا، قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔28مئی دوپہر کوسورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گااس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گااس روز قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

دوبارہ سورج16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔28مئی بدھ کو قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میں ایک چھڑی عموداً گاڑ دیں اس وقت اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔