دبئی: گاڑیوں کی پارکنگ فیسوں میں اضافہ 28 مئی سے لاگو ہو گا

جمعرات 5 مئی 2016 16:33

دبئی: گاڑیوں کی پارکنگ فیسوں میں اضافہ 28 مئی سے لاگو ہو گا

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مئی 2016ء): دبئی میں پارکنگ کی فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ 28مئی سے نا فذالعمل ہو گا۔ نئی فیسں کچھ اسطرح ہیں۔

(جاری ہے)


پبلک کار پارکنگ کی نئی فیس پہلے گھنٹے کے 3درہم، دو گھنٹوں کے 6درہم،تین گھنٹوں کے 8درہم، 4 گھنٹوں کے 12درہم، پانچ گھنٹوں کے 15درہم جبکہ 24گھنٹے پارکنگ کے 20درہم وصول کیء جائیں گے۔ گلیوں میں کار پارکنگ کے ریٹس کچھ اسطرح ہیں۔پہلے 30منٹ کے 2درہم، ایک گھنٹے کے 4 درہم، دو گھنٹوں کے 8درہم،تین گھنٹوں کے 12درہم، 4 گھنٹوں کے 16درہم، وصول کیئے جائیں گے۔