حکومتی شخصیات کا سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کو ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کا مشورہ

معاملہ کو رفع دفع نہیں ہونے دوں گا تا کہ سازش بے نقاب ہو سکے،نیئر حسین بخاری کی مشورہ ماننے سے معذرت

جمعرات 5 مئی 2016 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) حکومت کی دو اعلیٰ شخصیات نے سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کو ٹیلیفون کر کے ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کا مشورہ دے دیا تاہم نیئر حسین بخاری نے مشورہ ماننے سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ معاملہ رفع دفع نہیں ہونے دوں گا تا کہ سازش بے نقاب ہو سکے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی دو اعلیٰ شخصیات نے سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کو ٹیلیفون کیا اور انہیں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے سے متعلق کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کا مشورہ دے دیا ہے تاہم نیئر حسین بخاری نے مشورہ ماننے سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ قبل از گرفتاری ضمانت کرانے کی ضرورت نہیں قانونی طریقے سے کیس لڑوں گا، میرے خلاف سازش کی گئی ہے چاہتا ہوں کہ معاملہ رفع دفع نہ ہو تا کہ سازش بے نقاب ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :