قانونی حیثیت نہیں ،پانامہ پیپرز کے چھپے سرپرست عدم استحکام چاہتے ہیں،خواجہ سعد رفیق
جمعرات 5 مئی 2016 16:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں ،پانامہ پیپرز کے چھپے سرپرست خطے میں ہونیوالی نئی صف بندیوں کو تباہ کرنے کیلئے یہاں عدم استحکام چاہتے ہیں، اپوزیشن تنقید کرے یا تجاویز دے ، مگر فیصلے صادر نہ کرے،اپوزیشن کے جانبدارانہ اور انتقامی تجاویز کے باوجود بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے پر تیار ہیں۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قائد حزب اختلاف قابل احترام ہیں مگر اْن کا بیان حقائق کے منافی ہے،اپوزیشن ٹی او آر کا واحد ہدف وزیر اعظم اور اْن کا خاندان ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے خاندان کوعدلیہ کے سامنے احتساب کیلئے پیش کرنے والے پہلے پاکستانی حکمران ہیں ،کاش پیپلز پارٹی ‘ پی ٹی آئی یا ایم کیو ایم نے کبھی ایسی ایک مثال ہی قائم کی ہوتی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پانامہ پیپرز کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں ،پانامہ پیپرز کے چھپے سرپرست خطے میں ہونیوالی نئی صف بندیوں کو تباہ کرنے کیلئے یہاں عدم استحکام چاہتے ہیں، اپوزیشن تنقید کرے یا تجاویز دے ، مگر فیصلے صادر نہ کرے،اپوزیشن کی جانبداراور انتقامی ٹی او آرز کے باوجود حکومت بات چیت کے ذریعے راستہ نکالنے کی کوشش کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.