پشاور: ون وے کی خلاف روزی پر سائیکل سوار کا چالان کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 16:09

پشاور: ون وے کی خلاف روزی پر سائیکل سوار کا چالان کر دیا گیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء):پشاور میں ایک ٹریفک وارڈن نے ٹریفک قوانین کی خلاف روزی پر سائیکل سوار کا چالان کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سائیکل سوار نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی جس پر ٹریفک وارڈن نے سائیکل سوار کو روک کر اس کا چالان کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈن نے سائیکل سوار کا سو روپے جرمانے کا چالان بنایا اور جرمانہ وصول کرنے پر سائیکل سوار کو جانے کی اجازت دے دی۔