کراچی ،پوش علاقے ڈیفنس میں بھی کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کا انکشاف
وزیر اعلیٰ سندھ کے بیٹے اوروسیم اختر کو اغواء کا منصوبہ بنایا تھا،پریڈی سے گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندے حسن میمن کا دوران تفتیش اعتراف
جمعرات 5 مئی 2016 16:08
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں بھی کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پریڈی سے گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندے حسن میمن نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے بیٹے اور وسیم اختر کو اغواء کا منصوبہ بنایا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
پریڈی اسٹریٹ تھانے کی حدود سے گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندے حسین میمن کے انکشافات سے متعلق ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے بیٹے اسد علی شاہ کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ ملزم نے بتایا کہ کمانڈر کاشف کے کہنے پر ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی بھی ریکی کی تھی ۔(جاری ہے)
ملزم نے بتایا کہ اس کے ساتھی زین انصاری اورانورکامل نے وسیم اختر اور اسد شاہ کی ریکی کی ۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ ڈیفنس میں القاعدہ کے لیے فنڈنگ کی جاتی ہے ۔قربانی کی کھالیں ، زکوة ، فطرہ اور چندے کی رقم القاعدہ کو فراہم کی جاتی ہے ۔ ملزم نے بتایا کہ وہ 2007-08 میں بیت اسلام مسجد ڈیفنس میں مولانا عبدالستار کے اصلاحی بیانات سننے کے لیے جاتا تھا ۔ جہاں میری القاعدہ کے رکن کاشف سے ملاقات ہوئی تھی ۔ ملزم نے بتایا کہ بعد ازاں کاشف نے انعام اللہ جیم مارشل آرٹ گزری میں کراٹے سیکھنے کے لیے داخلہ لیا تھا ۔ وہاں بھی کاشف سے ملاقات ہوتی رہتی تھی ۔ ملزم نے بتایا کہ کاشف 2012 تک سیمینز کمپنی سائٹ میں انٹرنل آڈٹ کا ہیڈ تھا اور اس کے القاعدہ کے رکن حافظ شاہد سے قریبی مراسم تھے ۔ ملزم نے بتایا کہ کاشف 2012 میں دبئی چلا گیا اورآج کل وہیں دبئی میں ہے ۔ ملزم نے بتایا کہ 2010-11 کے دوران زین انصاری اور کاشف میری ذہن سازی کرتے تھے اور لٹریچر فراہم کرتے تھے ۔ ملزم نے اپنے بھائی حسن کے ہمراہ وزیرستان سے ٹریننگ حاصل کرنیکا اعتراف بھی کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ملزم کوچند روزقبل پولیس مقابلے میں تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیاگیا تھا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.