مکہ:چا ر ایشیائی تارکین وطن آگ سے جھلس کر جاں بحق

جمعرات 5 مئی 2016 16:04

مکہ:چا ر ایشیائی تارکین وطن آگ سے جھلس کر جاں بحق

مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مئی 2016ء) : چا ر ایشیائی تارکینِ وطن کمرے میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔ جنرل ڈپارٹمنٹ آف سول ڈیفنس مکہ کے ترجمان میجر نائف الشریف نے بتایا کہ آگ ریعہ تھکر کے علاقے میں ایک ورکشاپ کے اوپر بنے کمرے میں لگی ۔

(جاری ہے)

جس کو ایشیائی تارکین رہائش کے طورپر استعمال کر رہے تھے۔آگ کی اطلاع ملنے پر سول ڈیفنس اور آگ بجھانے والا عملہ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ نائف الشریف نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :