ریاض: موبائل سِموں کی رجِسٹریشن اب ” عبشر سسٹم “سے کی جائے گی: وزارتِ داخلہ

جمعرات 5 مئی 2016 15:50

ریاض: موبائل سِموں کی رجِسٹریشن اب ” عبشر سسٹم “سے کی جائے گی: وزارتِ ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مئی 2016ء) : سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب سعودی عرب میں موبائل سِموں کی رجسٹریشن ” عبشر سسٹم“ کے ذریعے آن لائین کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کراون پرنس محمد بن نائف نے وزارتِ داخلہ کو اس سہولت کی فراہمی کے احکامات جاری کیئے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل انفارمیشن سنٹر طارق الشدّی نے بتایا کہ اس سسٹم کے اجراء کا مقصد لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، خاص طور پر بوڑھے افراد کو اس سسٹم کے اجراء سے فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :