مکہ:سات خواتین کی کمپنی کے خلاف لیبر کے دفتر میں شکایت

جمعرات 5 مئی 2016 15:20

مکہ:سات خواتین کی کمپنی کے خلاف لیبر کے دفتر میں شکایت

مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مئی 2016ء) : محکمہ لیبر کے دفتر میں سات خواتین نے شکایت کی ہے کے کمپنی ان سے ” لوڈنگ اور ان لوڈنگ “ کا کام لے رہی ہے جبکہ ان کے لیبر کنٹریکٹ میں یہ کام شامل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساتوں خواتین نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ دوائیاں بنانے والی کمپنی میں کام کرتی ہیں ۔ اور لیبر کنٹریکٹ کے مطابق ان کا کام ” میڈیسن کوڈفائیرز“ یعنی دوائیوں کی پیکنگ پر پرائس ٹیگ لگانا ہے، لیکن مذکورہ کمپنی کی انتطامیہ ان سے اس کام کی بجائے لوڈنگ اور ان لوڈنگ کا کام لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :