کوئٹہ : اسمنگلی میں پانی کی ٹینکی سے 4 بچیوں کی لاشیں برآمد

بچیوں کی والدہ نے ہی زہر دے کر مارا، والد کا موقف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 15:15

کوئٹہ : اسمنگلی میں پانی کی ٹینکی سے 4 بچیوں کی لاشیں برآمد

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء) : کوئٹہ میں اسمنگلی میں پانی کی ٹینکی سے 4 بچیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں جبکہ بچیوں کی والدہ کو پانی کی ٹینکی سے بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی چاروں بچیاں بہنیں تھیں جن میں فرزانہ، پروانہ، ذکیہ اور یاسمین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بچیوں کے والد نے موقف دیا کہ بچیوں کی والدہ کی ذہنی حالت درست نہیں، والدہ نے ہی بچیوں کو زہر دے کر خود بھی پانی کی ٹینکی میں چھلانگ لگا دی۔ بچیوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹمارٹم کے بعد بچیوں کی ہلاکت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی جبکہ بچیوں کی والدہ کو بھی بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :