الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے عملے کی تبدیلی کی درخواست مسترد کر دی

جمعرات 5 مئی 2016 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے عملے کی تبدیلی کی درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ضمنی بلدیاتی انتخاب کیلئے عملے کی تبدیلی کی درخواست کی تھی تاہم جمعرات کو الیکشن کمیشن نے یہ درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا کہ ڈی آر اوز اور اے آر اوز تقرری کی جگہ پر فرائض سر انجام دیں گے۔