Live Updates

تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پر خواتین کارکنان لیڈیز قیادت کے خلاف پھٹ پڑیں

جمعرات 5 مئی 2016 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پر خواتین کارکنان لیڈیز قیادت کے خلاف پھٹ پڑیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ای میل بھیج کرکہا گیا کہ خواتین انکلوژرکیلئے پی ٹی آئی کی ذمہ دار قیادت پنڈال کی بجائے سٹیج پر رہی، خواتین قیادت بھی سٹیج پر بیٹھی رہی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ لاہور جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پر تحریک انصاف کی خواتین کارکنان نے چیئرمین عمران خان کو ای میل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لیڈیز قیادت خواتین کیلئے مختص کی گئی جگہ پر نہیں آتیں، خواتین قیادت کی موجودگی سے خواتین کارکنان کو حوصلہ ملتا ہے لیکن خواتین قیادت صرف فوٹو سیشن میں دلچسپی رکھتی ہیں اور سٹیج پر پہنچنے اور کیمرے کے سامنے رہنے کو ترجیح دیتی ہیں، جلسہ ختم ہونے کے بعد گھروں کو چلی جاتی ہیں، خواتین قیادت کو جلسہ کے دوران اور کم از کم اختتام پر تو خواتین کے پاس ہونا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات