سرتاج عزیز سے جاپان،جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ کے سفیروں کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعرات 5 مئی 2016 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے جاپان،جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ کے پاکستان میں تعینات سفیروں نے ملاقات کر کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے جاپان کے سفیر تاکشی کارل ، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :