ہمیشہ عوامی مفاد کیلئے کام کیا، حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی تقدیر بدل دیں گے، 2018ء میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا

وزیراعظم نواز شریف کی پیر صابر شاہ سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 5 مئی 2016 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیشہ عوامی مفاد کیلئے کام کیا، حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی تقدیر بدل دیں گے، 2018ء میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ وہ جمعرات کو مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر صابر شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم خیبرپختونخوا میں مزید مقبوض ہو رہے ہیں، ترقیاتی ایجنڈے کی وجہ سے عوام وزیراعظم سے محبت کرتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے، خیبرپختونخوا کی عوام 2018میں صوبے میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت دیکھنا چاہتی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمیشہ عوامی مفاد کیلئے کام کیا، حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی تقدیر بدل دیں گے، 2018ء میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔