ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب 45کروڑ 56لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 5 مئی 2016 15:00

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر ایک ارب 45کروڑ 56لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2ارب 75کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ڈی آئی خان میں آئی بی سٹاف کی رہائش کے لئے 54لاکھ، کراچی میں فیڈرل لاجز میں وی آئی پی بلاک کے لئے 5کروڑ80لاکھ، نیوسیکرٹریٹ میں تعمیراتی کاموں کے لئے 20کروڑ، نیب ہیڈکوارٹر میں تعمیراتی کاموں کے لئے 20کروڑ، مندرہ، چکوال روڈ کی تعمیر کے لئے 28کروڑ، سوہاوہ چکوال روڈ کی تعمیر کے لئے 10کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔