فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5ارب 47کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 5 مئی 2016 15:00

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 5ارب 47کروڑ 61لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 12ارب 75کروڑ45لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے تھرپارکر میں 100میگا واٹ کے پاور پلانٹ کے لئے 36کروڑ 22لاکھ، سی ڈی این ایس پراجیکٹ کے لئے 37کروڑ60لاکھ، بلوچستان میں قمردین پل کے لئے 7کروڑ23لاکھ، بلوچستان میں ایلیمنٹری ٹیچرز سکولز کے لئے 14کروڑ63لاکھ، کوئٹہ میں فلائی اوور کے لئے 10کروڑ، سریاب پھاٹک فلائی اوور کے لئے 24کروڑ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ترقیاتی کاموں کے لئے 1ارب 40کروڑ، پشاور میں چلڈرن ہسپتال کے لئے 20کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔