بغیر لائسنس کاروبار کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کا آغاز

جمعرات 5 مئی 2016 14:59

فیصل آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے بغیر لائسنس کاروبار کرنے والے اداروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور کئی ادارے سر بمہر بھی کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی فیصل آبادریجن کے انچارج ذکاء اللہ خاں نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور وفاقی سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر ریجن بھر میں چھاپے مار تے ہوئے حافظ فوڈ فیکٹری ،الروحانی ٹریڈرز اور شالیمارٹی کمپنی کو سیل کر دیا۔

اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ تینوں ادارے اتھارٹی سے لائسنس حاصل کئے بغیر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حافظ فوڈ فیکٹری اچار کا کام کر رہی تھی جبکہ اس کے چار معروف برانڈز میں حافظ، مرحبا اور ڈیسنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان فیکٹریوں کو تاحکم ثانی سیل کر دیا گیا ہے۔