با شعورعوا م مسلم لیگ (ن )کی حکو مت کی کار کر دگی سے مطمئن ہے، سردار شفقت حیا ت بلوچ

جمعرات 5 مئی 2016 14:58

سلانوالی ۔5مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) وفاقی پا رلیمانی سیکرٹر ی سردار شفقت حیا ت بلوچ نے کہا ہے کہ ا پو زیشن کے متنا زعہ ٹی او آرز کا مقصد احتسا ب نہیں بلکہ و ز یر اعظم کو متنا زعہ بنا کر سیاسی مقا صد حاصل کر نا ہے حکو مت نے ا پو زیشن کے ٹی او آ ر زمسترد کر کے جمہوریت کے خلا ف سازش کو بھی نا کا م بنا یا ہے، با شعورعوا م مسلم لیگ ن کی حکو مت کی کار کر دگی سے مطمئن ہیں خیبر سے کراچی تک عوا م و ز یر اعظم محمد نو ازشر یف کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

ا ن خیا لا ت کا اظہارا نہوں نے چیئرمین یونین کونسل سردار محمد وقا ص میکن ضلعی راہنما مسلم لیگ سردار احمد حیات بلوچ خا ن بلوچ کی قیا د ت میں ملنے وا لے وفود سے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا ا نہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکو مت عوا م کی بھر پو ر تائیدو حما ئت سے اپنی آئینی مدت پور ی کر ے گی گذشتہ سا ل بھی دھر نا سیاست کے علمبر دا رو ں نے جمہوریت کے خلا ف جو سازش کی تھی قو م نے اسے نا کا م بنا یا تھا ا ب بھی جمہوریت کے خلا ف تمام سازشیں نا کا می سے دوچار ہو ں گی ہو س اقتدار میں مبتلا ٹو لہ کو 2018تک انتظا ر کر نا پڑے گا ۔