شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا تیسرا کانووکیشن 7مئی کو ہو گا

جمعرات 5 مئی 2016 14:52

رحیم یارخان۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا تیسرا کانووکیشن 7مئی کو شیخ خلیفہ سکول کے آڈیٹوریم میں ہو گا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق مہمان خصوصی ہوں گے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میجر جنرل پروفیسر(ر)محمد اسلم، چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ چوہدری محمد منیراور پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی آرائیں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

(جاری ہے)

اس کانووکیشن میں شیخ زید میڈیکل کالج سے2013/14میں کامیاب ہونے والے ڈاکٹرز میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی اور پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔تقریب میں کالج ہذا کے سابق پرنسپلز پروفیسر ڈاکٹر عیص محمد، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید، پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم اور پروفیسرڈاکٹر اطہر مقبول گیسٹ آف آنر ہوں گے۔کانووکیشن کے تمام شرکاء کے لئے لازم ہے کہ وہ6مئی کو شام 4:30پر ہونے والی فل ڈریس ریہرسل کے لئے شیخ خلیفہ آڈیٹوریم میں تشریف لائیں ۔کانووکیشن کے سلسلے میں ضروری معلومات کے لئے کنونیئر کانووکیشن پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود ریحان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :